صوابی ‘ گدون پولیس کی کارروائی ‘ رکشہ سے بارود ی مواد برآمد‘ 2ملزمان گرفتار

پیر 17 جولائی 2017 18:33

صوابی۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 جولائی2017ء) گدون پولیس نے ایک کامیاب کارروائی کے دوران رکشہ سے بارود ی مواد برآمد کر کے 2ملزمان کو گرفتار کر لیا۔

(جاری ہے)

ڈی ایس پی ٹوپی اعجاز آبازئی نے تفصیلات بتاتے ہوئے کہا کہ ملزمان سی67ڈائنامیٹ،200ڈیٹونیٹر اور 150گزسیفٹی فیوز برآمد ہوئے جو کسی بڑی تخریب کاری میں استعمال ہونا تھے ۔انہوں نے کہاکہ ملزمان سے تفتیش جاری ہے۔ اعجاز آبازئی اور ایس ایچ او لیاقت شاہ خان نے بمقام بیسک روڈ گندف اتلہ پر ناکہ بندی کر رکھی تھی کہ اس دوران ایک رکشہ کی تلاشی کے دوران مذکورہ بالا بارودی مواد برآمد کیا ۔ پولیس نے ملزمان ڈرائیور کجیر خان سکنہ شیوہ اور آختر خان سکنہ دیر کالونی پشاور کو موقع پر گرفتار کرلیا۔

متعلقہ عنوان :