آفتاب شیر پائو کی حیات آباد خودکش حملے کی مذمت

پیر 17 جولائی 2017 18:33

آفتاب شیر پائو کی حیات آباد خودکش حملے کی مذمت
پشاور۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 جولائی2017ء) قومی وطن پارٹی کے مرکزی چیئرمین آفتاب احمد خان شیرپاؤنے پشاور میں ایف سی کی گاڑی پرخودکش حملہ کی شدید مذمت کی اور جاں بحق ہونے والے افراد کے خاندانوں کے ساتھ دلی ہمدردی کا اظہار کیا۔

(جاری ہے)

اپنے ایک بیان میںانھوں نے امن و امان کی صورتحال پر بھر پور توجہ دینے کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ بد امنی کی وجہ سے پوری قوم میں شدیدتشویش پائی جارہی ہے۔ انھوں نے کہا کہ اس افسوسناک واقعہ پر دلی رنج و غم ہوا اور ہماری تمام تر ہمدردیاں غم زدہ خاندانوں کے ساتھ ہیں۔اس واقعہ میں جاں بحق ہونے والے افراد کی مغفرت کیلئے دونوں رہنمائوں نے دعا کرتے ہوئے کہا کہ متاثرہ خاندانوں کی بھرپور مالی معاونت کی جائے۔