امیر حیدر ہوتی کی حیات آباد خود کش حملے کی مذمت

پیر 17 جولائی 2017 18:33

امیر حیدر ہوتی کی حیات آباد خود کش حملے کی مذمت
پشاور۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 جولائی2017ء) عوامی نیشنل پارٹی کے صوبائی صدر امیر حیدر خان ہوتی نے حیات آباد پشاور میں سکیورٹی فورسز کی گاڑی پر خود کش حملے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے دو اہلکاروں کی شہادت پر گہرے رنج و غم کا اظہار کیا ہے ، اپنے مذمتی بیان میں صوبائی صدر نے کہا کہ دہشت گرد اپنی موجودگی کا احساس دلانے کیلئے سکیورٹی فورسز پر حملے کر رہے ہیں،تاہم اگر صورت حال پر قابو نہ پایا گیا تو اس سے بھی بڑی تباہی کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے غمزدہ خاندانوں کے ساتھ دلی ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اے این پی ان کے غم میں برابر کی شریک ہے ،انہوں نے شہید ہونے والوں کی مغفرت اور زخمیوں کی جلد صحت یابی کیلئے بھی دعا کی۔

متعلقہ عنوان :