محکمہ تحفظ ماحول اور لاہور چیمبر کے باہمی اشتراک سے آلودگی کے خاتمے کیلئے آگاہی مہم کا آغاز

پیر 17 جولائی 2017 18:33

لاہور۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 جولائی2017ء) محکمہ تحفظ ماحول اور لاہور چیمبر آف کامرس کے باہمی اشتراک سے صنعتکاروں میں آلودگی کے خاتمے کیلئے شعورکی بیداری کے حوالے سے آگاہی مہم کا آغاز کیا جارہا ہے، انڈسٹریل یونٹس کے مالکان میں ماحولیاتی مسائل کے حل کیلئے انکی ذمہ داریوں کے تعین اور ادراک کیلئے فیکٹریوں کے مابین مقابلہ برائے صنعتی تزین و آرائش کا انعقادکیا جائے گا، اس ضمن میں ہر تین ماہ کے دوران فیکٹریوں کو پودوں ،درختوں اور لینڈ سکیپنگ کے ذریعے نہ صرف خوبصورت بنایا جائے گا بلکہ گردونواح میں کوڑا کرکٹ کے انخلا کا بھی مناسب بندوبست کیا جائے گا، اجلاس میں مشترکہ طور پرطے کیا گیا کہ ان مقابلوں کا انعقاد سہ ماہی بنیادوں پر کیا جائے گا اور جیتنے والے کارخانوں کو ایوارڈز دیئے جائیں گے،اس بات کا فیصلہ محکم تحفظ ماحول کی سٹیئرنگ کمیٹی کے اجلاس میں کیا گیا، اس موقع پر محکمہ تحفظ ماحول کے اعلیٰ افسران ،چیمبرآف کامرس کے اعلیٰ عہدیداران اور صنعتکاروں موجود تھے۔

متعلقہ عنوان :