شریف خاندان دن بدن جھوٹ بول کر مزید پھنستا جا رہا ہے ، اعجا زاحمد چوہدری

جے آئی ٹی کی تاریخ ساز رپورٹ نے شریف خاندان کا کچا چٹھہ کھول کر رکھ دیا ہے،بیان

پیر 17 جولائی 2017 18:30

شریف خاندان دن بدن جھوٹ بول کر مزید پھنستا جا رہا ہے ، اعجا زاحمد چوہدری
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 17 جولائی2017ء) تحریک انصاف کے سینئر مرکزی رہنما اعجا زاحمد چوہدری نے کہا ہے کہ شریف خاندان دن بدن جھوٹ بول کر مزید پھنستا جا رہا ہے سپریم کورٹ اور جے آئی ٹی میں منی ٹریل کے حوالے سے کوئی ثبوت پیش نہیں کر سکے ، جے آئی ٹی کی تاریخ ساز رپورٹ نے شریف خاندان کا کچا چٹھہ کھول کر رکھ دیا ہے ، اپنے جاری کردہ بیان میں انہوں نے کہا کہ سپریم کورٹ کے تاریخی فیصلے کا قوم شدت سے انتظار کر رہی ہے ،نا اہل نواز شریف اخلاقی طور پر اقتدار میں رہنے کا جواز کھو بیٹھے ہے ،مغل اعظم کی درباریوں کی فوج ظفر موج جھوٹ بول کر قوم کو گمراہ نہیں سکتی ،ساٹھ دنوں میں جے آئی ٹی نے وہ کچھ کر دیا جو آج تک نہیں ہو سکا ، نواز شریف نے اپنے اقتدار کو اپنے ذاتی مقاصد کے لئے استعمال کیا ہے ،چور حکمران خاندان کو اپنے کئے ہوئی تمام جرائم کا حساب دینا ہوگا ، نواز شریف کے لیگی درباریوں کے ہو تے ہوئے انہیں کسی دشمن یا سازش کی ضرورت نہیں ،انہوں نے کہا کہ مافیا حکمران ٹولے نے اداروں کو اپنی گرفت میں رکھا ہوا ہے طاقت ور ٹولہ ملکی اداروں کو اپنی ذات کے لئے استعمال کر تا ہے اس لیے ادارے خود مختار نا ہونے کی وجہ سے کرپشن ملک میں دن بدن بڑھ رہی ہے جس کی روک تھام کے لئے ضروری ہے کہ اداروں کو خود مختار بنایا جائے اور چور لٹیرے حکمرانوں کا بلا تفریق احتساب کیا جائے ، موجودہ حکمران اپنے آخری انجام کی طرف بڑھ رہے ہیں استعفیٰ اور نا اہلی کے سواء ان کے پاس کوئی دوسرا راستہ نہیں بچا۔