ایف بی آر نے مالی سال 2016-17ء کے آغاز کے باوجود تاحال جائیدادوں کی ویلویشن اور اس پر عائد ویلتھ ٹیکس کاتاحال تعین نہیں کیا

پیر 17 جولائی 2017 18:28

ایف بی آر نے مالی سال 2016-17ء کے آغاز کے باوجود تاحال جائیدادوں کی ویلویشن ..
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 17 جولائی2017ء) فیڈرل بورڈ آف ریونیو نے مالی سال 2016-17ء کے آغاز کے باوجود تاحال جائیدادوں کی ویلویشن اور اس پر عائد ویلتھ ٹیکس کاتاحال تعین نہیں کیا جس کی وجہ سے صوبائی دارالحکومت لاہور کے 9 ٹائونوں کی رجسٹر برانچ کا کام ٹھپ ہو کر رہ گیا ہے نئے مالی سال کے آغا ز یکم جولائی سے آج تک مذکورہ رجسٹری برانچوں کے اہلکار ہاتھ کے ہاتھ رکھے بیٹھے ہیں جس سے لاہور کے خزانے کو ان پندرہ روز میں کروڑوں روپے کا نقصان کا سامنا کرناپڑا ڈپٹی کمشنر لاہور کے ذمے شہر میں واقعہ جائیدادوں ویلیویشین پیپر کا اجراء کرنا شامل ہے لیکن ایف بی آر ویلیو ایشن فہرست کی ادائیگی کی وجہ سے شہری اپنی جائیدادیں فروخت کرنے اور منتقل کرنے میں بے بس دکھائی دیتے ہیںناصرف یہ بلکہ ایف بی آر کی جانب کی جائیدادوں کی ویلیو ایشن پر عائد ویلتھ ٹیکس کی عدم وصولی کے باعث بھی لاہور کے خزانے کو کروڑوں روپے نقصان کا سامنا کرنا پڑرہا ہے شہریوں نے ایف بی آر سے اس مسئلے کے فوری حل کا مطالبہ کیا ہے۔

متعلقہ عنوان :