نواز شریف اقتدار سے چمٹنے کے بجائے فوری طور پر استعفیٰ اور لوٹی ہوئی دولت کا حساب دیں: یاسمین راشد

پیر 17 جولائی 2017 18:25

نواز شریف اقتدار سے چمٹنے کے بجائے فوری طور پر استعفیٰ اور لوٹی ہوئی ..
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 17 جولائی2017ء) پاکستان تحریک انصاف پروفیشلز فورم کی چیئرپرسن ڈاکٹر یاسمین راشد نے اپنے جاری کردہ بیان میں کہا ہے کہ چور اور ڈکیت حکمرانوں کی الٹی گنتی شروع ہو چکی ہے ،جے آئی ٹی کی رپورٹ کے بعد شریف خاندان اور انکے درباریوں کے ہوش اڑ گئے ہیں ،سچ پوری قوم کے سامنے آ چکا ہے ،نواز شریف اقتدار سے چمٹنے کے بجائے فوری طور پر استعفیٰ اور لوٹی ہوئی دولت کا حساب دیں، ان حکمرانوں نے ہمیشہ ملک کو لوٹنے کے سواء کچھ نہیں کیا ، نواز شریف اور انکے خاندان کی لوٹ مار کے چر چے پوری قوم کے بچے بچے کی زبان پر ہے ،انہوں نے کہا کہ احتساب پوری قوم کی آواز بن چکا ہے ، نواز شریف سے آغاز ہونے والا احتساب اب رکنے والا نہیں ، چالیس سالوں سے شریف خاندان عوام کے پیسوں سے لوٹ لوٹ کر بیرون ملک اثاثے بنا رہا ہے ،کرپشن کے خاتمے اور چوروں اور ڈکیتوں کا احتساب کیے بغیر ملک مزید آگے بڑھ نہیں سکتا ، کرپشن نے ملکی اداروں کو کھوکھلا کر دیا ہے ،جمہوریت کی مضبوطی اور عوام کی خوشحالی کے لئے کڑا احتساب ہونا اشد ضروری ہے ۔

متعلقہ عنوان :