وزیراعظم سے استعفیٰ ،پی پی پی رہنمائوں کی بلاول کو کراچی سے اسلام آباد ٹرین مارچ ..
تازہ ترین : 1
وزیراعظم سے استعفیٰ ،پی پی پی رہنمائوں کی بلاول کو کراچی سے اسلام آباد ..

وزیراعظم سے استعفیٰ ،پی پی پی رہنمائوں کی بلاول کو کراچی سے اسلام آباد ٹرین مارچ کی تجویز

آصف زرداری کی مشاورت کے بعد ہی حتمی فیصلہ کیا جائے گا، ذرائع

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 17 جولائی2017ء) پاکستان پیپلزپارٹی کے رہنماؤں نے پارٹی چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کو وزیراعظم سے استعفیٰ لینے کے معاملے پر کراچی سے اسلام آباد تک ٹرین مارچ کرنے کی تجویز دیدی تاہم شریک چیئرمین آصف علی زرداری کی مشاورت کے بعد ہی حتمی فیصلہ کیا جائے گا، ذرائع کے مطابق پارٹی کے سینیئر رہنماؤں نے بلاول بھٹو زرداری کو مشورہ دیا ہے کہ وہ وزیراعظم نواز شریف کو استعفیٰ دینے پر مجبور کرنے کیلئے کراچی سے وفاقی دارالحکومت تک ٹرین مارچ کریں اور مارچ کے دوران پنجاب وسندھ کے مختلف اسٹیشنوں پر کارکنوں سے خطاب کریں تاکہ حکومت وقت پر دباؤ ڈال کر وزیراعظم نواز شریف کو استعفیٰ دینے پر مجبور کیا جا سکے، ذرائع نے بتایا کہ ٹرین مارچ کے انعقاد کا باقاعدہ فیصلہ پارٹی کے شریک چیئرمین آصف علی زرداری سے مشاورت کے بعد ہی کیا جائے گا۔

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

اس خبر نوں پنجابی وچ پڑھو
وقت اشاعت : 17/07/2017 - 18:22:48

اپنی رائے کا اظہار کریں