بھارتی ریاست آسام میں سیلاب سے ہلاکتوں کی تعداد 59ہوگئی

پیر 17 جولائی 2017 18:16

گوہائی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 17 جولائی2017ء) بھارتی ریاست آسام میں آنے والے سیلاب سے ہلاکتوں کی تعداد 59ہوگئی جبکہ ریاست کے 24اضلاح میں ایک لاکھ سے زائد افراد متاثر ہوئے ہیں قدرتی آفات سے تعلق ریاستی ادارے کے مطابق ریاست آسام شدید بارش کے باعث 24ضلعوں میں 1,795گاؤں سیلاب کے زد میں ہیں اور اسکے 11,93,458افراد مشکلات کا شکار ہیں حکام کے مطابق 25,000کے قریب متاثرہ افراد کیلئے حکومت کی طرف سے مختلف ضلعوں میں 129کیمپوں کا انتظام کیا گیا ہے جبکہ سیلاب کے باعث بہت سے راستے اور پل مختلف ضلعوں میں متاثر ہوئے ہیںتباہ کن سیلاب سے 66516سیکٹر رقبے پر لگی فصلیں بھی متاثر ہوئی ہیں ریاست میں دریائیبھرم پترا میں پانی کا بہاؤ خطرناک حد تک بڑھ گیا جبکہ دو مقامات سے اسکے پشتوں پر دراڑیں بھی پڑی ہیں )

متعلقہ عنوان :