یونیورسٹی آف لاہور نے غیر قانونی میڈیکل ڈگریاں بانٹنا شروع کردیں

قانون کا پی ایم ڈی سی سے کوئی تعلق نہیں،یونیورسٹی کے چانسلر سے اجازت لینے کا قانون یونیورسٹی کا اپنا ہے، ایکٹنگ رجسٹرار پی ایم ڈی سی ڈاکٹر سید اظہر علی شاہ

پیر 17 جولائی 2017 18:08

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 17 جولائی2017ء) یونیورسٹی آف لاہور نے اپنے ہی قوانین کو توڑتے ہوئے غیر قانونی طریقے سے میدیکل ڈگریاں بانٹنا شروع کردیں میڈیا رپورٹس کے مطابق یونیورسٹی آف لاہور کے قوانین میں کوئی بھی نیا پروگرام یا ڈسپلن شروع کرنے سے پہلے یونیورسٹی کے چانسلر کی اجازت لینا ضروری ہے جس کے بعد متعلقہ اداروں ہائر ایجوکیشن کمیشن یا پاکستان میڈیکل اینڈ ڈینٹل کونسل (پی ایم ڈی سی) نا انجنرینگ کونسل وغیرہ سے منظوری لئے بغیر پی ایم ڈی سی کی گزشتہ میڈیکل شعبہ جات میں درجنوں شارٹ کورسز بیچلر اور ماسٹر پروگرامز شروع کروادیئے تھے اس کے علاوہ اہم فل اور پی ایچ ڈی پروگرامز کا بھی آغاز کیا گیا تھا اسی حوالے سے پی ایم ڈی سی کے ایکٹنگ رجسٹرار ڈاکٹر سید اظہر علی شاہ نے کہا کہ پی ایم ڈی سی نے قوانین کے مطابق یونیورسٹی کو پروگرامز شروع کرنے کی اجازت دی ہے اور یونیورسٹی کے چانسلر سے اجازت لینے کا قانون یونیورسٹی کا اپنا ہے اس قانون کا پی ایم ڈی سی سے کوئی تعلق نہیں

متعلقہ عنوان :