مصر، پولیس اور مظاہرین کے درمیان جھڑپوں کے نتیجے میں ایک شخص ہلاک، 50زخمی

پیر 17 جولائی 2017 18:00

مصر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 17 جولائی2017ء) مصر کے دارلحکومت قاہرہ کے نواح میں واقع دریائے نیل کے ایک جزیرے کے مکینوں سے سرکاری زمین خالی کرانے کی کوشش میں پولیس اور مظاہرین کے درمیان جھڑپوں کے نتیجے میں ایک شخص ہلاک جبکہ 50زخمی ہوگئے مصری وزارت صحت کے مطابق جھڑپوں کا یہ واقعہ دریائے نیل کے جزیرے میں اس وقت پیش آیا جب پولیس نے جزیرے کے مکہنوں سے سرکاری زمین خالی کرانے کی کوشش کی جبکہ وزارت داخلہ نے ایک بیان میں کہا کہ جزیرے کے مکہنوں نے پولیس فورس پر آتشیں مواد سے حملہ کیا تھا اور پھتراؤ کیا تھا جس کے جواب میں پولیس نے آنسوگیس کے شیلز فائر کیے تھے اور دس مکہنوں کی گرفتاری بھی عمل میں لائی گئی تھی تاہم ان جھڑپوں کے نتیجے میں اکتیس پولیس اہلکار بھی زخمی ہوئے ہیں جن میں دو پولیس جنرل بھی شامل ہیں جبکہ ایک شخص ہلاک اور انیس افراد زخمی ہوئے ہیں وزارت داخلہ کے مطابق اس جزیرے میں سات سو سے زائد عمارتیں غیر قانونی ہیں واضح رہے کہ مصری صدر عبدالفتاح السیی کے حکم پر ملک بھر میں غیر قانونی قابضیں سے سرکاری اراضی خالی کرائی جارہی ہیں

متعلقہ عنوان :