جے آئی ٹی نے وزیراعظم محمد نواز شریف کے خلاف جانبدارانہ تحقیقات کی ہیں، وزیر اعظم کے خلاف بدعنوانی کا کوئی الزام ثابت نہیں ہوا ،وزیرقانون پنجاب رانا ثناء اللہ

پیر 17 جولائی 2017 18:00

جے آئی ٹی نے وزیراعظم محمد نواز شریف کے خلاف جانبدارانہ تحقیقات کی ..
اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 جولائی2017ء) صوبائی وزیر قانون پنجاب رانا ثناء اللہ نے کہا ہے کہ مشترکہ تحقیقاتی ٹیم (جے آئی ٹی) نے وزیراعظم محمد نواز شریف کے خلاف جانبدارانہ تحقیقات کی ہیں، وزیر اعظم کے خلاف بدعنوانی کا کوئی الزام ثابت نہیں ہوا ہے۔

(جاری ہے)

پیر کو پی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ مشترکہ تحقیقاتی ٹیم کی جانب سے وزیراعظم محمد نواز شریف کے خاندان کے خلاف ثبوت قانون کے مطابق ہونے چاہئیے تھے تاہم جے آئی ٹی نے شک اور مٖفروضوں کی بنیاد پر اپنے کیس کو ثابت کرنے کی کوشش کی ہے، جے آئی ٹی کو کوئی ثبوت نہیں ملا ہے۔

انہوں نے کہا کہ جے آئی ٹی کی رپورٹ کے خلاف اعتراضات سپریم کورٹ میں داخل کردئیے گئے ہیں۔ رانا ثناء اللہ نے کہا کہ ججز اب مزید تحقیقات یا جے آئی ٹی کی رپورٹ کو مسترد کرنے کا حکم دے سکتے ہیں۔