محکمہ تحفظ ماحول ، لاہور چیمبر کے اشتراک سے صنعتکاروں میں آلودگی کے خاتمے کیلئے شعورکی بیداری کے حوالے سے آگاہی مہم کا آغاز

پیر 17 جولائی 2017 17:50

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 جولائی2017ء) محکمہ تحفظ ماحول اور لاہور چیمبر آف کامرس کے باہمی اشتراک سے صنعتکاروں میں آلودگی کے خاتمے کے لیے شعورکی بیداری کے حوالے سے آگاہی مہم کا آغاز کیا جارہا ہے انڈسٹریل یونٹس کے مالکان میں ماحولیاتی مسائل کے حل کے لیے انکی ذمہ داریوں کے تعین اور ادراک کے لیے فیکٹریوں کے مابین مقابلہ برائے صنعتی تزین و آرائش کا انعقادکیا جائے گا اس ضمن میں ہر تین ماہ کے دوران فیکٹریوں کو پودوں ،درختوں اور لینڈ سکیپنگ کے ذریعے نہ صرف خوبصورت بنایا جائے گا بلکہ گردونواح میں کوڑا کرکٹ کے انخلا کا بھی مناسب بندوبست کیا جائے گا اجلاس میں مشترکہ طور پرطہ کیا گیا کہ ان مقابلوں کا انعقاد سہ ماہی بنیادوں پر کیا جائے گا اور جیتنے والے کارخانوں کو ایوارڈز دیے جائیں گے۔

(جاری ہے)

اس بات کا فیصلہ محکم تحفظ ماحول کی سٹیرنگ کمیٹی کے اجلاس میں کیا گیا اس موقع پر محکمہ تحفظ ماحول کے اعلیٰ افسران ،چیمبرآف کامرس کے اعلیٰ عہددران اور صنعتکاروں موجود تھے۔

متعلقہ عنوان :