پانامہ کیس سے ن لیگ کی کشتی میں سوراخ ہوچکا ‘ ڈاکٹر شاہد صد یق
تازہ ترین : 1
پانامہ کیس سے ن لیگ کی کشتی میں سوراخ ہوچکا ‘ ڈاکٹر شاہد صد یق

پانامہ کیس سے ن لیگ کی کشتی میں سوراخ ہوچکا ‘ ڈاکٹر شاہد صد یق

حکومتی ایم این اے، ایم پی اے اپنی جانیں بچانے کیلئے چھلانگیں مارنے کیلئے تیار بیٹھیں ہیں

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 17 جولائی2017ء)سر براہ میڈیا سیل تحریک انصاف پنجا ب ڈاکٹر شاہد صد یق خان نے کہا ہے کہ پانامہ کیس میں جے آئی ٹی رپورٹ سے جمہوریت کو نہیں شریف خاندان کی سیاست کو خطرہ ہے،جو اپنی کرپشن کو چھپانے اور اپنی سیاست کو بچانے کیلئے عوام کے سامنے گمراہ کن بیانا ت دے کر اپنے آپ کو سچا ثابت کرنے کی ناکام کوشش میں مشغول ہیںحکمرانوں کو ملک اور قوم کے نہیں اپنے ذاتی مفادات عزیز ہے پانامہ ڈاکے نے شریف خاندان کو پوری دنیا کے سامنے عیاں کر دیا ہے رہی سہی کسر جے آئی ٹی رپورٹ نے پوری کر دی اپنے جاری بیان میں انہوں نے کہاکہ جے آئی ٹی رپورٹ کرپشن کی ہوشربا داستان ہے رپورٹ کی جلدنمبر10کھلی تو شریف منہ چھپاتے پھریں گے پانامہ کیس کے باعث ن لیگ کی کشتی میں سوراخ ہوگیا ہے اور حکومتی ایم این اے، ایم پی اے اپنی جانیں بچانے کیلئے چھلانگیں مارنے کیلئے تیار بیٹھیں ہیں تحریک انصاف ملک میں آئین و قانون کی بالادستی قائم کرنے اور فرسودہ نظام کی تبدیلی کے لئے جدوجہد کر رہی ہے (ن) لیگ کے درباریوں کی فوج پرجے آئی ٹی کی رپورٹ بجلی بن کر گری ہے ،قوم سپریم کورٹ کے فیصلے کا شدت سے انتظار کر رہی ہے حکمران اپنے بوریاں بستریا باندھ لیں اور جیل میں جانے کی تیاری کریں۔

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

وقت اشاعت : 17/07/2017 - 17:50:24

اپنی رائے کا اظہار کریں