ْپشاور میں دہشت گرد حملہ میں میجر سمیت دو اہلکاروں کی شہاد ت پر گورنر سندھ کا اظہار افسوس

حکومت عوام کے تعاون سے ان دہشت گردوں کو ان کے نظریات سمیت ختم کرکے رہے گی،محمد زبیر

پیر 17 جولائی 2017 17:44

ْپشاور میں دہشت گرد حملہ میں میجر سمیت دو اہلکاروں کی شہاد ت پر گورنر ..
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 جولائی2017ء) گورنر سندھ محمد زبیر نے پشاور کے علاقہ حیات آباد میں ناران کے قریب جہاز چوک پر ایف سی گاڑی پر دہشت گرد حملہ میں میجر سمیت دو اہلکاروں کی شہادت اور 10 افراد کے زخمی ہونے پر افسوس کا اظہار کیا ہے ۔

(جاری ہے)

انہوں نے واقعہ کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا کہ دہشت گرد بیرونی اشاروں پر معصوم انسانی جانوں سے کھیل رہے ہیں لیکن حکومت ان دہشت گردوںکو کسی بھی صورت میں نہیں چھوڑے گی ۔ انہوں نے کہا کہ حکومت عوام کے تعاون سے دہشت گردوں کو ان کے نظریات سمیت ختم کرکے رہے گی ۔ گورنر سندھ نے دعا کی اللہ تعالیٰ شہید میجر اور اہلکاروں کو جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام اور زخمی افراد کو جلد از جلد صحت یابی عطا فرمائے ۔

متعلقہ عنوان :