پنجاب حکومت کا بوڑھے افراد کے حقوق کے لیے قانون سازی کا فیصلہ
تازہ ترین : 1
پنجاب حکومت کا بوڑھے افراد کے حقوق کے لیے قانون سازی کا فیصلہ

پنجاب حکومت کا بوڑھے افراد کے حقوق کے لیے قانون سازی کا فیصلہ

صوبائی وزیر رانا ثناء اللہ کی سربراہی میں کمیٹی سینئر سٹیزن کے قانون کیلئے حتمی ڈرافٹ تیار کریگی

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 17 جولائی2017ء) پنجاب حکومت نے بوڑھے افراد کے حقوق کے لیے قانون سازی کا فیصلہ کر لیا گیا ،صوبائی وزیر رانا ثناء اللہ کی سربراہی میں کمیٹی سینئر سٹیزن کے قانون کے لیے حتمی ڈرافٹ تیار کرے گی ۔ ذرائع کے مطابق پنجاب حکومت نے بوڑھے افراد کے حقوق کے لئے صوبائی وزیر قانون و پارلیمانی امور راناثنااللہ خاں کی سربراہی میں کمیٹی تشکیل دی ہے ۔ کمیٹی کے اراکین میں سیکرٹر ی قانون ، سیکرٹر ی پاپولیشن ، سیکرٹر ی زکوٰة ، سیکرٹر ی شوشل ویلفیئر ،سی ای او شوشل پروٹیکشن سلمان صوفی اور رکن قومی اسمبلی شائشہ پرویز ملک شامل ہوں گی ۔کمیٹی کا پہلا اجلاس 19جولائی کو ہوگا جو سینئر سٹیزن کے قانون کیلئے حتمی ڈرافٹ تیار کرے گی۔

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

وقت اشاعت : 17/07/2017 - 17:44:14

متعلقہ عنوان :

اپنی رائے کا اظہار کریں