چیف الیکشن کمشنر 21 جولائی کو بہترین کارکردگی دکھانے والے الیکشن کمیشن کے افسران کو تعریفی شیلڈ اور انعام دیں گے

پیر 17 جولائی 2017 17:44

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 جولائی2017ء) چیف الیکشن کمشنر جسٹس سردار محمد رضا 21 جولائی 2017 کو بہترین کارکردگی دکھانے والے الیکشن کمیشن کے افسران کو تعریفی شیلڈ اور انعام دیں گے۔ تفصیلات کے مطابق پچھلے ایک سال میں الیکشن کمیشن نے دو نہایت اہم قومی فریضے احسن طریقے سے پورے پاکستان کے تمام اضلاع میں سرانجام دیئے۔

جس میں ایک ووٹرآگاہی مہم اور دوسرا ملک کے تمام 70 ہزار پولنگ اسٹیشن میں (جی آئی ایس) سروے کرنا شامل ہیں۔ اس سلسلے میں الیکشن کمیشن آف پاکستا ن نے پورے ملک کے 70 ہزار پولنگ اسٹیشنوں کو گوگل میپ سے منسلک کرنے کے ملک گیر مہم اور ڈسٹرکٹ ووٹر ایجوکیشن کی بہترین کارکردگی دکھانے والے افسران او ر اہلکاروں کو چیف الیکشن کمشنرجسٹس سردار محمد رضا کی جانب سے تعریفی شیلڈ اور اعزازیہ دینے کافیصلہ کیا ہے۔

(جاری ہے)

ان قابل تحسین افسران میں صوبہ پنجاب سے تین افسران علیم شہاب ریجنل الیکشن کمشنر (گجرنوالہ ) ابرا ر احمد جتوئی، ڈسٹرکٹ الیکشن کمشنر (راجن پور)اور اقراء شوکت الیکشن آفیسر (شیخوپورہ) سندھ سے تین افسران احمد کلہوڑو، ڈسٹرکٹ الیکشن کمشنر (حیدر آباد) محمد علی عباس، ڈسٹرکٹ الیکشن کمشنر (عمرکوٹ) نعیم الرحمن، الیکشن آفیسر (نوشہرو فیروز )صوبہ خیبر پختونخواہ وفاٹا سے تین افسران حبیب الرحمن، ڈسٹرکٹ الیکشن کمشنر (بنوں) ظہور شاہ، ڈسٹرکٹ الیکشن کمشنر (لکی مروت) محمد ندیم خان، ڈسٹرکٹ الیکشن کمشنر (ڈی، آئی ،خان) بلوچستان سے چار افسرانندیم اصغر پالل ڈسٹرکٹ الیکشن کمشنر (پنجگور)، محمد احسن ڈسٹرکٹ الیکشن کمشنر (سبی ) سید احسان اللہ شاہ، الیکشن آفیسر (نوشکی)، مدیحہ سلیم،سینئر اسسٹنٹ شامل ہیں۔