فضل الرحمن اور حکومتی اتحادی عنقریب اپنا مئوقف تبدیل کریں گے،بلاول بھٹو

وزیراعظم نوازشریف کااستعفیٰ اب قوم کی آوازبن چکا،پیپلزپارٹی کاماضی میں بھی احتساب ہوا،مزید احتساب کرناہے تومیں تیارہوں،جمہوریت کیلئے جدوجہدجاری رکھیں گے۔میڈیاسے گفتگو

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ پیر 17 جولائی 2017 17:20

فضل الرحمن اور حکومتی اتحادی عنقریب اپنا مئوقف تبدیل کریں گے،بلاول ..
پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹوزرداری نے کہا ہے کہ وزیراعظم نوازشریف کا استعفیٰ اب قوم کی آوازبن چکا ہے، فضل الرحمن اور حکومتی اتحادی عنقریب اپنا مئوقف تبدیل کریں گے، پیپلزپارٹی کا ماضی میں بھی احتساب ہوا،مزید احتساب کرنا ہے تومیں تیارہوں۔ انہوں نے آج نیشنل پریس کلب اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ حکومت کیخلاف سازشیں ہورہی ہیں توبتایا جائے کہ کون سازشیں کررہاہے۔

پیپلزپارٹی کے آئندہ لائحہ عمل سے جلد قوم کوآگاہ کروں گا۔انہوں نے کہاکہ وزیراعظم نوازشریف کااستعفیٰ اب قوم کی آوازبن چکاہے۔نوازشریف حکومت کرنے کااخلاقی، آئینی جوازکھو چکے ہیں۔استعفیٰ نہ دینے سے حکومتی امور ٹھی سے نہیں چل رہے۔حکومت نے عدالتی فیصلہ نہ ماناتوسڑکوں پرنکلیں گے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ شریف خاندان قانون کی حکمرانی تسلیم نہیں کرے گا تو ہمارے پاس چوائس ہیں۔

ہم قومی اسمبلی سےاستعفوں سمیت تمام آپشن رکھناچاہیں گے۔ بلاول نے کہاکہ جے آئی ٹی رپورٹ کے بعد وزیراعظم کومستعفی ہوجانا چاہیے تھا۔ جمہوریت کے استحکام کیلئے ضروری ہے کہ وزیراعظم مستعفی ہوجائیں۔ پیپلزپارٹی جمہوریت کیلئے جدوجہد جاری رکھے گی۔بلاول نے کہاکہ فضل الرحمن اور حکومت کے دیگراتحادی عنقریب اپنامئوقف تبدیل کرنے پرمجبور ہوجائیں گے۔ انہوں نے کہاکہ پیپلزپارٹی کاماضی میں بھی احتساب ہوا،مزید احتساب کرناہے تومیں اب بھی تیارہوں۔