امریکی ریاست ایریزونا میں سیلابی ریلے سے 9 افراد ہلاک

پیر 17 جولائی 2017 17:31

واشنگٹن ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 جولائی2017ء) امریکہ کی مغربی ریاست ایریزونا کے ایک معروف سیاحتی مقام پر اچانک آنے والے سیلابی ریلے میں 9 افراد ہلاک اورایک نوجوان لاپتہ ہو گیا۔ حکام کے مطابق یہ واقعہ ایریزونا کے ٹونٹو نیشنل فاریسٹ میں دریائے ورڈی پر موجود ایک گھاٹی میں پیش آیا تھا جو تیراکی کے شوقین افراد کی پسندیدہ جگہ ہے۔

اطلاعات کے مطابق علاقے میں موجود سیاحوں کو حکام کی جانب سے سیلابی ریلے کے خدشے سے پیشگی آگاہ نہیں کیا گیا تھا۔

(جاری ہے)

علاقے میں امدادی سرگرمیوں کے نگران ادارے کے سربراہ رون سیٹل مائیر نے بتایا ہے کہ اچانک آنے والا سیلابی ریلا گھاٹی میں موجود تیراکوں اور وہاں پکنک منانے والے کم از کم10 افراد کو اپنے ساتھ بہا لے گیا۔امدادی کارکنوں نے دریا سی9 افراد کی نعشیںبرآمد کرلی ہیں جبکہ 13 سالہ بچہ تاحال لاپتہ ہے۔ہلاک ہونے والوں 4 نوجوان اور5 بچے شامل ہیں۔ ایک مقامی روزنامے کے مطابق تمام ہلاک شدگان کا تعلق ایک ہی خاندان سے ہے۔حکام کا کہنا ہے کہ واقعے کے وقت گھاٹی میں 100 سے زائد افراد موجود تھے جن میں سے 10 کے علاوہ باقی سب بچ نکلنے میں کامیاب رہے۔

متعلقہ عنوان :