بالوں کی پیوند کاری اور قلب جراحی میں ترکی سرفہرست ممالک میں شامل

پیر 17 جولائی 2017 17:40

انقرہ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 جولائی2017ء) سیاحوں کو سہولیات کی فراہمی کے لئے صحت عامہ کے شعبے میں ترکی کا شمار دنیا کے تیسرے ملک کے طور پر ہوتا ہے چونکہ جینیاتی اور سرطان کے علاج میں کامیاب عمل جراحی ترکی میں موجود ہے۔ اس وقت ترکی میں تقریباً 200 ماہر اور پلاسٹک جراح مصروف عمل ہیں جو کہ دنیا میں اس وقت نویں نمبر پر ہے۔

(جاری ہے)

ترکی کے لگ بھگ 200 طبی اداروں میں سے 54 جوائنٹ کمیشن انٹرنیشنل سے تصدیق شدہ ہیں جبکہ طبی سیاحت میں بھی ترکی جدید تکنیک سے آراستہ ہسپتالوں میں مریضوں کوتمام ضروری سہولیات بھی مہیا کر رہا ہے۔ یورپ میں جراحی قلب پر 39 تا 40 ہزار ڈالر خرچ ہوتے ہیں جس کے مقابلے میں یہی عمل جراحی آپ ترکی میں ساڑھے 8 سے 21 ہزار ڈالرز کے درمیان کروا سکتے ہیں۔ بالوں کی پیوند کاری بھی ترکی میں 3 ہزار ڈالرز میں کروائی جا سکتی ہے جس پر یورپ میں 10 ہزار یورو اور امریکہ میں 30 ہزار ڈالرز خرچ کرنا پڑتے ہیں۔ طبی سیاحت میں ترکی کو2017 - 2018ء میں 9 تا 10ارب ڈالرز ہونگے جو کہ 2023 ء تک تقریباً20 تا 25 ارب ڈالرز کے درمیان پہنچ جائے گی۔

متعلقہ عنوان :