کورنگی میں ڈاکوئوں کی فائرنگ سے ایک راہگیر جاں بحق، دکاندار کی فائرنگ سے ایک ڈاکو ..
تازہ ترین : 1
کورنگی میں ڈاکوئوں کی فائرنگ سے ایک راہگیر جاں بحق، دکاندار کی فائرنگ ..

کورنگی میں ڈاکوئوں کی فائرنگ سے ایک راہگیر جاں بحق، دکاندار کی فائرنگ سے ایک ڈاکو مارا گیا

کراچی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 17 جولائی2017ء) کورنگی میں ڈاکوئوں کی فائرنگ سے ایک راہگیر جاں بحق ہو گیا جبکہ دکاندار کی فائرنگ سے ایک ڈاکو مارا گیا۔ پولیس کے مطابق کورنگی تھانے کی حدود کورنگی ڈیڑھ نمبر کے ایریا میں واقع لیاقت ڈیری نامی دکان پر اتوار کی شب تین مسلح ڈاکو آئے اور لوٹ مار کی کوشش کی۔ ایس پی رائو اسلم کے مطابق اس دوران دکان کے مالک نے مزاحمت کی اور اپنے پاس موجود پستول سے ڈاکووں پر فائرنگ کر دی جس کے نتیجے میں ایک ڈاکو موقع پر ہی مارا گیا جبکہ ایک زخمی ہو گیا۔

انہوں نے بتایا کہ ہلاک ڈاکو کے ساتھیوں نے فرار ہوتے ہوئے فائرنگ کر دی جس کے نتیجے میں ایک راہگیر 60 سالہ یعقوب کے کمر میں گولی لگی جسے اسپتال منتقل کیا گیا لیکن زیادہ خون بہہ جانے کی وجہ سے وہ دم توڑ گیا۔ پولیس کے مطابق ہلاک ڈاکو کے قبضے سے ایک پستول بھی برآمد کیا گیا ہے تاہم ہلاک ہونے والے ملزم کی شناخت نہیں ہو سکی۔

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

وقت اشاعت : 17/07/2017 - 17:28:36

متعلقہ عنوان :

اپنی رائے کا اظہار کریں