ترک فضائیہ کی سولو ٹیم کا شاندار مظاہرہ

پیر 17 جولائی 2017 17:28

انقرہ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 جولائی2017ء)ترک فضائیہ کی فضائی کرتب دکھانے والی ٹیم سولو ترک نے برطانیہ میں اپنے فضائی مظاہرے کے دوران شو میں موجودشائقین سے زبردست پذیرائی حاصل کی ہے۔ فیئر فورڈ شہر میں منعقدہ’’رائل انٹرنیشنل ایئر ٹیٹو2017ء‘‘ مظاہرے میں ترکی کی نمائندگی کرنے والا سولو ترک ہزاروںشائقین کی توجہ کا مرکز رہا۔

(جاری ہے)

اس پروگرام میں تمام تر توجہ حاصل کرنے والے سولو ترک کے پائلٹوں ایرکان گونار اور سردار دوعان نے شو کے بعد ترک اسٹال پر آنے والے شائقین کے لیے ایف۔ 16 پوسٹرز پر دستخط کیے۔یاد رہے کہ سولو ترک نے ترک فضائیہ کے قیام کی صد سالہ سالگرہ کے موقع پر سن 2011 میں دنیا کے بہترین ہوائی کرتبوں کو پیش کردہ ’’ رائل انٹرنیشنل ایئر ٹیٹو‘‘ میں شاندار شو کا مظاہرہ کرتے ہوئے اول پوزیشن حاصل کی تھی تو "اسے شاہ حسین یادگاری شمشیر" ایوارڈدیا گیا تھا۔