گولن کی ترکی حوالگی کیلئے امریکا میں مہم کا آغاز کر دیا گیا

پیر 17 جولائی 2017 17:28

واشنگٹن۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 جولائی2017ء) امریکا میں مقیم ترک باشندوں نے فتح اللہ گولن کی ترکی حوالگی کے لیے وائٹ ہائوس کی سرکاری ویب سائٹ پر ایک مہم کا آغازکیا ہے۔

(جاری ہے)

حوالگی کی اس مہم کے متن میں امریکی انتظامیہ پر اس اعتماد کا اظہارکیا گیا ہے کہ وہ15 جولائی کی بغاوت کی ناکام کوشش میں شہید اور زخمی ہونے والے ترک باشندوں کے بہے خون کے احترام میں گولن کو جلد از جلد ترکی کے حوالے کر دے گی۔ اس مہم کیلئے وائٹ ہائوس کی سرکاری ویب سائٹ پر petitions.whitehouse.gov ایڈرس پر کلک کرنا کافی ہوگا۔ بتایا گیا ہے کہ ایک ماہ کے عرصے میں اگر 1 ہزار دستخط قبول کر لیے گئے تو اس مہم پر اعلی حکام غور کرنا شروع کر دیں گے۔

متعلقہ عنوان :