شمالی عراق میں ترک فضائیہ کے حملے میں3 دہشت گرد ہلاک

پیر 17 جولائی 2017 17:28

بغداد۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 جولائی2017ء) شمالی عراق کے علاقے زاپ پر ترک فضائی حملے میں 3 دہشت گرد ہلاک ہو گئے۔ عراقی فوج جنرل ہیڈ کوارٹرز سے جاری ہونے والے بیان کے مطابق ترک فضائیہ کے طیاروں نے مصدقہ اطلاعات پر زاپ کے علاقے میں واقع سرحدی چوکیوں اور فوجی اڈوں پر حملے کی تیاریوں میں مصروف دہشتگردوں کے ٹھکانوں پر کارروائی کی ۔

(جاری ہے)

بیان میں بتایا گیا ہے کہ اس کارروائی میں ترک فضائیہ نے 3 دہشتگردوں کو ہلاک اورایک غا ر سمیت کئی مشین گنوں کو تباہ کر دیا۔

متعلقہ عنوان :