محکمہ تحفظ ماحول اور لاہور چیمبر آف کامرس کے باہمی اشتراک سے صنعتکاروں میں آلودگی کے خاتمے کیلئے شعورکی بیداری کے حوالے سے آگاہی مہم

پیر 17 جولائی 2017 16:57

لاہور۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 جولائی2017ء) محکمہ تحفظ ماحول اور لاہور چیمبر آف کامرس کے باہمی اشتراک سے صنعتکاروں میں آلودگی کے خاتمے کے لیے شعورکی بیداری کے حوالے سے آگاہی مہم کا آغاز کیا جارہا ہے، انڈسٹریل یونٹس کے مالکان میں ماحولیاتی مسائل کے حل کے لیے انکی ذمہ داریوں کے تعین اور تدارک کے لیے فیکٹریوں کے مابین مقابلہ برائے صنعتی تزین و آرائش کا انعقادکیا جائے گا، اس ضمن میں ہر تین ماہ کے دوران فیکٹریوں کو پودوں ،درختوں اور لینڈ سکیپنگ کے ذریعے نہ صرف خوبصورت بنایا جائے گا بلکہ گردونواح میں کوڑا کرکٹ کے انخلا کا بھی مناسب بندوبست کیا جائے گا،جبکہ اجلاس میں مشترکہ طور پرطہ کیا گیا ہے کہ ان مقابلوں کا انعقاد سہ ماہی بنیادوں پر کیا جائے گا اور جیتنے والے کارخانوں کو ایوارڈز دیے جائیں گے،اس بات کا فیصلہ محکمہ تحفظ ماحول کی سٹیرنگ کمیٹی کے اجلاس میں کیا گیا اس موقع پر محکمہ تحفظ ماحول کے اعلیٰ افسران ،چیمبرآف کامرس کے اعلیٰ عہدداران اور صنعتکار موجود تھے۔

متعلقہ عنوان :