Live Updates

پی ٹی آئی کے ممبرسی ای سی سید طفیل سبزواری کا پیپلزپارٹی میں شمولیت کااعلان

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ پیر 17 جولائی 2017 16:47

پی ٹی آئی کے ممبرسی ای سی سید طفیل سبزواری کا پیپلزپارٹی میں شمولیت ..
لاہور(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔17جولائی2017ء) : تحریک انصاف کے ممبرسینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی سید طفیل سبزواری نے پیپلزپارٹی میں شمولیت کااعلان کردیا ہے۔ جن کی شمولیت کا پیپلزپارٹی نے خیر مقدم کیا ہے۔

(جاری ہے)

میڈیا رپورٹس کے مطابق تحریک انصاف کے ممبرسینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی سید طفیل سبزواری نے پیپلزپارٹی کے اعلیٰ قیادت سے ملاقات کی۔ جس میں انہوں نے بلاول بھٹو کی قیادت پر اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے باقاعدہ پیپلزپارٹی میں شامل ہونے کااعلان کردیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری ہی ملک کے نوجوانوں کے حقیقی لیڈر ہیں۔ پی ٹی آئی نے تبدیلی کا نعرہ لگایا لیکن اب عمران خان کسی اور راستے پر چل پڑے ہیں۔

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات

متعلقہ عنوان :