قصبہ جنگا میں غیر قانونی پٹرول اور ڈیزل فروخت کرنے والا شخص گرفتار

پیر 17 جولائی 2017 16:57

قصبہ جنگا میں غیر قانونی پٹرول اور ڈیزل فروخت کرنے والا شخص گرفتار
چکوال ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 جولائی2017ء) قصبہ جنگا تھانہ صدر کے علاقہ میں غیر قانونی طو رپر پٹرول اور ڈیزل فروخت کرنے والے شخص کو گرفتار کر لیا گیا۔

(جاری ہے)

اے ایس آئی ضمیر حسین تھانہ صدر چکوال نے استغاثہ دیا کہ دوران چیکنگ و پڑتال ملزم محمد آصف ولد نور سکنہ جنگا اپنی دکان میںبوتل میں غیر قانونی پیٹرول و ڈیزل فروخت کر رہا تھا۔ ملزم کو گرفتار کر کے اس کیخلاف مقدمہ درج کر کے اسے جوڈیشل حوالات بھیجوا دیا گیا۔