ایس پیز گھوٹکی، دادو اور کشمور کے لئے عمدہ کارکردگی پر لاکھوںروپے نقد انعام

پیر 17 جولائی 2017 16:54

ایس پیز گھوٹکی، دادو اور کشمور کے لئے عمدہ کارکردگی پر لاکھوںروپے نقد ..
کراچی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 جولائی2017ء) آئی جی سندھ اے ڈی خواجہ نے ایس پیز گھوٹکی، دادو اور کشمور کو عمدہ کارکردگی پر مجموعی طور پر 4 لاکھ 50 ہزار روپے نقد انعام دینے کا اعلان کیا ہے۔

(جاری ہے)

ترجمان سندھ پولیس کے مطابق آئی جی سندھ نے جرائم پیشہ عناصر، مفرور اور اشتہاری ملزمان کی گرفتاریوں کے حوالے سے عمدہ کارکردگی کا مظاہرہ کرنے پر ایس پی گھوٹکی کو 2 لاکھ روپے، ایس پی دادو کو ایک لاکھ 50 ہزار روپے جبکہ ایس پی کشمور کو ایک لاکھ روپے نقد انعام اور تعریفی اسناد دینے کا اعلان کیا ہے۔