نائیجریا میں پٹرول کے کنویں پر حملے کے بعد لگنے والی آگ سے 30 افراد ہلاک

پیر 17 جولائی 2017 16:54

نائیجریا میں پٹرول کے کنویں پر حملے کے بعد لگنے والی آگ سے 30 افراد ..
ابوجا ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 جولائی2017ء) نائیجریا کے جنوب مغرب میں واقع صوبہ کراس ریور میں پٹرول کے ایک کنویں پر حملے کے بعد لگنے والی آگ سے 30 افراد ہلاک ہو گئے۔

(جاری ہے)

ترک خبر رساں ادارے کے مطابق پولیس آفیسر حافظ عینووا نے کہا ہے کہ کنویں میں لگنے والی آگ سے بے شمار افراد زخمی بھی ہوئے ہیں جنھیں قریبی ہسپتالوں میں منتقل کر دیا گیا ہے جبکہ بعض کی حالت تشویش ناک بتائی گئی ہے۔حملہ آوروں کی شناخت نہیں ہو سکی ہے ۔ واقعے کی تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے۔

متعلقہ عنوان :