وفاقی وزیر زاہد حامد کی زیر صدارت گلوبل چینج امپیکٹ سٹڈی سنٹر کے بورڈ آف گورنرز کا اجلاس، بورڈ کے بنیادی فریم ورک کے اطلاق پر بحث
پیر 17 جولائی 2017 16:54
(جاری ہے)
بورڈ کے ممبران کی تعداد کو بڑھانے پر بھی غور کیا گیا اور اس میں بورڈ کی استعدادی صلاحیت بشمول تکنیکی ،ادارتی ،بنیادی ڈھانچہ ،مواصلاتی صلاحیت اور میمو آئیٹمز (کارپوریٹ صلاحیتوں کا تصور ) بھی زیر بحث آئے ۔
تربیتی پروگرام کا آغاز اور محققین کے ذریعے بورڈ اراکین کی مانیٹرینگ کی بھی تجویز دی گئی جس میں موسمیاتی تبدیلی کی تعلیم کا فروغ بالخصوص اس شعبہ میں ماسٹر پروگرام اور موسمیاتی تبدیلی کو بہتر طور پر سمجھنے کے لیے اقدامات بھی شامل ہیں پرمختلف تجاویز پیش کی گئیں جن میں میرین کوسٹل اور صحرائی کوسٹل پر غور اور بورڈ کے کام کو مکمل ٹائم فریم ورک پر کرنا شامل ہے۔یہ بھی فیصلہ کیا گیا کہ پرانے کمپیوٹرز سکول کو عطیہ کر دیئے جائیں ۔بورڈ نے بورڈ سنٹر پر نظر ثانی اور نشستوں میں اضافہ کی منظوری دی یہ بات بھی زیر بحث آئی کہ این جی او زاور دیگر ذرائع کی مالی معاونت کے علاوہ حکومت سے بھی مالی امداد کے لئے کہا جائے ۔اجلاس کے آخر میں وفاقی وزیر نے تجویز پیش کی کہ گلوبل چینج امپیکٹ سٹڈی سنٹر میں لفظ ’’ کلائمیٹ ‘‘ بھی شامل کیا جائے ۔اس بات کا بھی اعادہ کیا گیا کہ خارجی امور اور ایچ ای سی کے اداروں کو بھی بورڈ کا حصہ بنایا جائے سوشل سائنسدانوں بشمول تکنیکی ماہرین کی ہائرنگ زیر بحث آئی اور ممبران نے اس کو سراہا ۔اجلاس میں وزارت موسمیاتی تبدیلی کے سیکرٹری سید ابو احمد عاکف بورڈ گورنرز کے نائب چیئرمین ،گلوبل چینج امپیکٹ سٹڈی کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر طارق بنوری وزارت خزانہ کے ملک امان ،سائنس و ٹیکنالوجی سے فضل عباس میکن ،وزارت نیشنل فوڈ سکیورٹی اینڈ ریسرچ کے سیکرٹری محمد عابد جاوید،پی ایم ڈی کے ڈائریکٹر جنرل ڈاکٹر غلام رسول،سپارکو کے اعجاز احمد بھٹہ ،چیئرمین این ڈی ایم اے ،لیفٹیننٹ جنرل عمر محمود حیات اور صوبائی ماہرین نے شرکت کی۔مزید اہم خبریں
-
ہم سب کو کسی سے سیاسی انتقام نہ لینے کا عزم کرنا چاہیے، متحد ہوکرملک کو درپیش بھنور سے نکالا جا سکتا ہے، سینیٹراسحٰق ڈار
-
سپیکر قومی اسمبلی سردارایازصادق کی زیر صدارت قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹیوں کی تشکیل کے حوالے سے اجلاس
-
بانی پی ٹی آئی ، پرویزالٰہی ، علی نوازاعوان و دیگرکے خلاف جوڈیشل کمپلیکس توڑپھوڑ کیس کی سماعت
-
مہنگائی کے بوجھ تلے دب جانے والی عوام پر گرمیوں کے آغاز میں ایک اور بجلی بم گرانے کی تیاریاں
-
صدرمملکت سے پاکستان میں آسٹریلیا کے ہائی کمشنرنیل ہاکنز کی ملاقات
-
کیا یورپی یونین جاسوسی کے مسئلے سے نمٹنے کے لیے تیار ہے؟
-
سڈنی چرچ واقعہ، پانچ نوجوان دہشت گردی کے الزام میں گرفتار
-
وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی ترقی و خصوصی اقدامات احسن اقبال کی زیرصدارت اجلاس
-
ملک میں ایک بار پھر جان بچانے والی دواؤں کی قلت،مختلف امراض میں مبتلا مریضوں کو مشکلات کا سامنا
-
وزیر اعلی سندھ نے غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ کا معاملہ وفاقی وزیر توانائی کے سامنے اٹھا دیا
-
تجوری ہائٹس معاوضہ ادائیگی کیس، سپریم کورٹ کی نظر ثانی کی درخواست پر نمبر درج کرنے کی ہدایت
-
نوازشریف کی صحابی رسولؐ سعد بن ابی وقاصؓ کے مزار پر حاضری
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.