Live Updates

اچھی بات ہے چلی گئی ۔ ناز بلوچ کے پیپلز پارٹی میں جانے پر عمران خان کا رد عمل

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین پیر 17 جولائی 2017 16:28

اچھی بات ہے چلی گئی ۔ ناز بلوچ کے پیپلز پارٹی میں جانے پر عمران خان کا ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 17 جولائی 2017ء) :پی ٹی آئی کی رہنما ناز بلوچ نے پاکستان پیپلز پارٹی میں گذشتہ روز شمولیت اختیار کی ۔ ناز بلوچ کے پیپلز پارٹی میں شمولیت اختیار کرنے پر خاصی چہ مگوئیاں ہوئیں اور پی ٹی آئی سے متعلق سوالات اُٹھنے لگے ۔

(جاری ہے)

حال ہی میں ایک تقریب میں ابرارالحق نے پی ٹی آئی چئیرمین عمران خان سے سوال کیا کہ خان صاحب ! ناز بلوچ پیپلز پارٹی میں چلی گئی ہے؟ جس پر عمرا ن خان نے مُسکراتے ہوئے جواب دیا کہ نہیں نہیں وہ کسی کام کی نہیں ہے۔

اچھا ہوا چلی گئی۔ عمران خان اور ابرار الحق کے مابین ہوئی اس گفتگو کی ویڈیوسوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی ہے۔سوشل میڈیا صارفین کا کہنا ہے کہ عمران خان کو شاید علم نہیں ہے کہ پارٹی عام کارکنوں سے ہی مل کر بنتی ہے ۔ اگر ناز بلوچ ایک عام کارکن تھی جن کے جانے پر عمران خان شکر ادا کر رہے ہیں تو باقی کارکنوں کو بھی سوچنا چاہئیے کہ ان کا کیا ہو گا۔ اس ویڈیو کو آپ بھی ملاحظہ کیجئیے:
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات

متعلقہ عنوان :