ڈیر ہ اسماعیل خان ، گرہ مٹ موڑ پرنامعلوم ڈکیتوں نے ڈاکٹر کو قتل کر کے نقدی چھین لی، موٹر سائیکل لیکر فرار ہوگئے

پیر 17 جولائی 2017 16:50

ڈیر ہ اسماعیل خان ، گرہ مٹ موڑ پرنامعلوم ڈکیتوں نے ڈاکٹر کو قتل کر کے ..
ڈیر ہ اسماعیل خان (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 جولائی2017ء) گرہ مٹ موڑ پرنامعلوم ڈکیتوں نے موٹر سائیکل پر جانے والے ڈاکٹر کو قتل کرنے کے بعد اسکی نقدی چھین لی اور موٹر سائیکل لے کر فرار ہوگئے ،اہل علاقہ کا تھانہ چودھوان کے سامنے واقعہ کے خلاف احتجاجی مظاہر ہ اور پولیس کے خلاف نعرہ بازی۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق چودھوان سے تعلق رکھنے والا ڈاکٹر شیر زمان ڈمرہ ولد دوران خان اپنے موٹر سائیکل نمبر FH6245/DIKپر جارہا تھا کہ اچانک نامعلوم ڈکیتوں نے اس کو روک کر اس کو فائرنگ کر کے قتل کردیا اور اسکی جیب سے رقم اور اسکا موٹر سائیکل چھین کر فرار ہوگئے تھانہ چودھوان میں مقتول ڈاکٹر کے بھائی احمد سلطان ڈمرہ نے اس واقعے کی رپورٹ نامعلوم ڈکیتوں کے خلاف396ppcکے تحت درج کروادی ہے احمد سلطان نے رپورٹ میں کہا ہے کہ انکی کسی کے ساتھ کوئی دشمنی نہیں ہے واقعے کے خلاف اہل علاقہ نے تھانہ چودھوان کے سامنے اس واقعے کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کیا اور پولیس کے خلاف نعرے بازی کی اس موقع پر مظاہرین کا مطالبہ تھا کہ اس واقعے میں ملوث ملزمان کو فل فور گرفتار کیا جائے ۔

متعلقہ عنوان :