دورہ سری لنکا، شیکھر دھون کو انجرڈ مرلی وجے کی جگہ سکواڈ میں شامل کر لیا گیا

پیر 17 جولائی 2017 16:44

دورہ سری لنکا، شیکھر دھون کو انجرڈ مرلی وجے کی جگہ سکواڈ میں شامل کر ..
نئی دہلی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 جولائی2017ء) شیکھر دھون کو انجرڈ مرلی وجے کی جگہ سری لنکا کے خلاف ٹیسٹ سیریز کیلئے بھارتی سکواڈ میں شامل کر لیا گیا ہے۔ مرلی وجے آسٹریلیا کے خلاف ہوم سیریز کے دوران کلائی کی انجری میں مبتلا ہوگئے تھے۔

(جاری ہے)

فٹنس مسائل سے نجات کے بعد انہیں گزشتہ ہفتے سری لنکا کے خلاف ٹیسٹ سیریز کیلئے 16 رکنی سکواڈ کا حصہ بنایا گیا مگر پریکٹس میچ کے دوران انہیں کلائی میں دوبارہ تکلیف شروع ہوگئی ہے، بی سی سی آئی کی میڈیکل ٹیم نے انہیں بحالی صحت پروگرام جاری رکھنے کی تجویز دی ہے۔ اس طرح وہ سری لنکا کے خلاف ٹیسٹ سیریز نہیں کھیل سکیں گے، ان کی جگہ شیکھر دھون کو سکواڈ میں شامل کر لیا گیا ہے۔

متعلقہ عنوان :