وزیراعظم کی زیرصدارت پارٹی کااجلاس،لیگل ٹیم کی سپریم کورٹ میں سماعت پربریفنگ

اجلاس میں اپوزیشن جماعتوں کی حکمت عملی پرجوابی لائحہ عمل پرغور،وزیراعظم سے اسپیکرقومی اسمبلی اور وزیردفاع کی بھی الگ الگ ملاقاتیں،کچھ لوگ اقتدار کیلئے کچھ بھی کرنے کوتیار ہیں،ہمارے خلاف سازشیں کرنے والے عناصر ناکام ہوں گے۔وزیراعظم محمد نوازشریف

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ پیر 17 جولائی 2017 16:11

وزیراعظم کی زیرصدارت پارٹی کااجلاس،لیگل ٹیم کی سپریم کورٹ میں سماعت ..
اسلام آباد(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔17جولائی2017ء) : وزیراعظم محمد نوازشریف کی زیرصدارت پارٹی کا اعلیٰ سطحی مشاورتی اجلاس ہوا،جس میں ملک کی سیاسی صورتحال اور سپریم کورٹ میں جے آئی ٹی رپورٹ پرپہلی سماعت پرتبادلہ خیال کیا گیا۔ وزیراعظم ہاؤس میں وزیراعظم نوازشریف کی زیرصدارت اجلاس میں وفاقی وزراء ،قانونی مشیروں اورمعاونین نے شرکت کی۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق زیراعظم نوازشریف کی لیگل ٹیم نے انہیں سپریم کورٹ میں جے آئی ٹی رپورٹ پرپہلی سماعت پربریفنگ دی۔ اجلاس میں اپوزیشن جماعتوں کی حکمت عملی پرجوابی لائحہ عمل پربھی غور کیاگیا۔اس موقعہ پروزیراعظم نوازشریف سے اسپیکرقومی اسمبلی سردار ایاز صادق اور وزیردفاع خواجہ آصف نے بھی الگ الگ ملاقات کی۔ جس میں ملک کی سیاسی صورتحال اور آئندہ کے لائحہ عمل پرتبادلہ خیال کیا گیا۔

(جاری ہے)

خواجہ آصف نے کہا کہ آپ کے خلاف تمام سازشیں ناکام ہوں گی۔ جبکہ وزیراعظم نوازشریف کی اسپیکرقومی اسمبلی سردار ایاز صادق سے دوسری ملاقات ہے۔ملاقات میں موجودہ سیاسی حالات کے تناظرمیں قومی اسمبلی کی کاروائی سے متعلق مشاورت کی گئی،اورقومی اسمبلی کا آئندہ اجلاس جلد طلب کرنے پربھی غورکیا گیا۔ وزیراعظم نوازشریف نے گفتگوکرتے ہوئے کہا کہ کچھ لوگ اقتدار کیلئے کچھ بھی کرنے کوتیار ہیں۔ہم اقتدار کی نہیں اقدار کی سیاست کررہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ ہمارے خلاف سازشیں کرنے والے عناصر ناکام ہوں گے۔ مخالفین اپنا کام کرتے رہیں ہم اپنا کام جاری رکھیں گے۔