بڑھتا ہوئی تجارتی خسارہ ملکی معیشت کیلئے زہر قاتل ہے‘ پیاف

حکومت برآمدات میں اضافے اور تجارتی خسارہ بہتر کرنے کیلئے کیلئے صنعتی مقاصد کیلئے بجلی کی قیمتوں میں فوری کمی کا اعلان کرے

پیر 17 جولائی 2017 16:44

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 جولائی2017ء) پاکستان انڈسٹریل اینڈ ٹریڈرز ایسوسی ایشنز فرنٹ (پیاف)نی4سالوں کے دوران بیرونی تجارت میں 98.66ارب ڈالر تجارتی خسارہ پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ بڑھتا ہوئی تجارتی خسارہ ملکی معیشت کیلئے زہر قاتل ہے اوریہ زرمبادلہ کے ذخائر میں کمی کا باعث ہے اہم برآمدی صنعتوں کو درپیش مسائل حل نہ ہونا ،سیلز ٹیکس ریفنڈز کی بروقت ادائیگی نہ ہونا، برآمدات میں کمی کا اور درآمدات میں ہونے والے ہوشربا اضافہ کا باعث بن رہا ہے جس کے باعث ملکی برآمدات 25ارب ڈالر کی سطح سے کم ہوکر 19.8ارب ڈالر کی سطح پر آگئی۔

چیئرمین پیاف عرفان اقبال شیخ ،سینئر وائس چیئرمین تنویر احمد صوفی اور وائس چیئرمین خواجہ شاہزیب اکرم نے کہا کہ برآمدات میں کمی کی دیگر وجوہات کے ساتھ مہنگی بجلی اور بڑھتی ہوئی لوڈ شیڈنگ بھی ہے اس لیے حکومت برآمدات میں مزید کمی اور تجارتی خسارہ بہتر کرنے کے لئے کیلئے صنعتی مقاصد کیلئے بجلی کی قیمتوں میں فوری کمی کا اعلان کرے۔

(جاری ہے)

بجلی قیمتوں میں کمی کیلئے تھرمل منصوبوں کی بجائے ہائیڈل منصوبوں کی طرف توجہ مرکوز کی جائے کیونکہ پن بجلی سستی ترین بجلی کے حصول کا آسان ذریعہ ہے اس لیے حکومت دیگر منصوبوں کے ساتھ ساتھ کالا باغ ڈیم کی تعمیر کی طرف بھی توجہ مرکوز کریں تاکہ سستی بجلی کا حصول ممکن ہوسکے۔

عرفان اقبال شیخ نے کہا کہ تجارتی خسارہ میں کمی کیلئے مثبت پالیسیاں اختیار کی جائیں جن میں صنعتی مقاصد کیلئے بجلی و گیس کی قیمتوں میں کمی کے ساتھ ساتھ تجارتی پالیسی میں مختص اربوں روپے کی رقم استعمال میں لاکر بیرون ملک نئی منڈیوں کی تلاش اور بیرون ملک ملکی مصنوعات کی نمائش کی جائے تاکہ ملکی برآمدات میں اضافہ اور تجارتی خسارہ میں کمی ہوسکے۔

متعلقہ عنوان :