پوری کشمیری قوم محمد نوازشریف کیساتھ ڈٹ کر کھڑی ہے ، سید شوکت شاہ

وزیراعظم پاکستان کیخلاف کی جانے والی سازشوں کا ڈٹ کر مقابلہ کریں گے ،وہ کشمیریوں کے محسن ہیں، وزیر خوراک آزاد کشمیر کی مختلف وفود سے گفتگو

پیر 17 جولائی 2017 16:44

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 جولائی2017ء) آزادکشمیر کے وزیر خوراک سید شوکت شاہ نے کہا کہ پوری کشمیری قوم محمد نوازشریف کے ساتھ ڈٹ کر کھڑی ہے ہم محمد نوازشریف کے خلاف کی جانے والی سازشوں کا ڈٹ کر مقابلہ کریں گے وہ کشمیریوں کے محسن ہیں ۔

(جاری ہے)

مختلف وفود سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اس وقت مقبوضہ کشمیر کی صورتحال انتہائی نازک ہے قابض بھارتی افواج نے مقبوضہ وادی کو عملاً یرغمال بنا کر ظلم وستم کا بازار گرم کررکھا ہے اور سیز فائر لائن پر فائرنگ کر کے نہتے کشمیری عوام کو شہید کررہا ہے ۔

اس نے گزشتہ روز آٹھمقا م میں جیپ کو نشانہ بنایا جس سے ہمارے 4فوجی جوان شہید ہوئے جو ایک قابل مذمت فعل ہے ۔انہوں نے کہا کہ وادی کے اندر تحریک عروج پر ہے پاکستان کے اندر کسی بھی سیاسی مہم جوئی کا براہ راست نقصان کشمیریوں کی تحریک کو ہوگا انہوں نے کہا کہ میاں نوازشریف نے تحریک آزادی کشمیر اور ملک پاکستان کو ترقی کی راہ پر ڈالنے کیلئے جو اقدامات اٹھائے ہیں وہ قابل ستائش ہیں ۔

متعلقہ عنوان :