گھوڑوں کے مضرِ صحت گوشت کا کاروبار کرنے والاگروہ گرفتار

پیر 17 جولائی 2017 16:41

گھوڑوں کے مضرِ صحت گوشت کا کاروبار کرنے والاگروہ گرفتار
برسلز ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 جولائی2017ء) یورپی یونین کی پولیس ایجنسی’’ یورو پول‘‘ نے کہا ہے کہ گھوڑوں کے مضرِ صحت گوشت کا کاروبار کرنے والے گروہ کے خلاف کارروائی میں 65 افراد کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

برطانوی نشریاتی ادارے کے مطابق یورو پول کا کہنا ہے کہ یہ گوشت انسانوں کے کھانے کے لائق نہیں اور پولیس نے جانوروں سے بدسلوکی، دھوکہ دہی، منی لانڈرنگ اور غیر قانونی کاروبار چلانے کے جرائم میں ملوث 65 افراد کو گرفتار کیا ہے ۔

ایک بیان میں یوروپول نے کہا کہ یہ آپریشن بیلجیئم، فرانس، اٹلی، پرتگال، رومانیہ، سوئٹزرلینڈاور برطانیہ کے ساتھ مل کر انجام دیا گیا۔پولیس نے شمالی سپین کے الیکانٹے اور لیون دونوں مقامات پر چھاپے مارے جہاں سے انھوں نے پانچ لگژری کاروں کو ضبط کرنے کے ساتھ بینک اکاؤنٹس اور دوسری چیزیں پکڑیں ۔

متعلقہ عنوان :