Live Updates

قانونی تقاضے پور ے کیے بغیر جے آئی ٹی کی رپورٹ کو لے کر آگے نہیں بڑھا جا سکتا ، عمران خان کو بھی قانون کے کٹہرے میں لا یا جائے

مسلم لیگ( ن )کے رہنما دانیال عزیز کی سپریم کورٹ میں پاناما کیس کی سماعت کے بعد میڈ یا سے گفتگو

پیر 17 جولائی 2017 16:41

قانونی تقاضے پور ے کیے بغیر جے آئی ٹی کی رپورٹ کو لے کر آگے نہیں بڑھا ..
اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 جولائی2017ء) مسلم لیگ( ن )کے رہنما دانیال عزیز نے کہا ہے کہ جن لیڈروں کا پاناما کے ساتھ کوئی تعلق ہی نہیں تھا ایسے سپر یم کورٹ آئے ہوئے تھے ۔سپریم کورٹ میں پاناما کیس کی سماعت کے بعد میڈ یا سے گفتگو کرتے ہوئے مسلم لیگ( ن )کے رہنما دانیال عزیز نے کہا ہے کہ چوہدری شجاعت ،پیپلز پارٹی اور ایم کیو ایم کے رہنما جن کا پاناما کیس سے کوئی تعلق نہیں تھا اس طرح سپر یم کورٹ آئے ہوئے جیسے ان کی ڈیوٹی لگائی گئی ہے۔

انہوں نے کہا کہ پاناما کیس میں 24اگست 2016ء کو جماعت اسلامی کی درخواست 450 لوگوں کے خلاف تھی،اس درخواست پر کسی قسم کا احتجاج نہیں ہوا ،29اگست کو عمران خان نے شریف خاندان کے خلاف درخواست دی تو اس کے بعد جماعت اسلامی نے بھی اپنی پہلی درخواست واپس لے کر صرف وزیر اعظم میاں محمد نواز شریف کے خلاف نئی درخواست سپریم کورٹ میں جمع کرا دی ،جماعت اسلامی کی یہ سوچ انتقامی کارروائی کی نشاندہی کرتی ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ پیر کی سماعت میں ہمارے وکیل نے جے آئی ٹی کی رپورٹ کو رد کردیا ہے ،خواجہ حارث نے عدالت کو باور کرایا ہے کہ قانونی تقاضے پور ے کیے بغیر جے آئی ٹی کی رپورٹ کو لے کر آگے نہیں بڑھا جا سکتا ہے۔انہوں نے کہا کہ عمران خان کو بھی قانون کے کٹہرے میں لا یا جائے اگر قانون کی حقیقی معنوں میں بالا دستی کرنی ہے تو سب کے لیے کی جائے ،صرف شریف خاندان کے لیے نہیں۔

انہوں نے کہا کہ جے آئی ٹی نے غلط رپورٹ تیار کی ہے ،یہ چیز اب نہیں چلے گی اور عوام کی رائے محترم ہو گی۔دانیا ل عزیز نے کہا کہ آئین کی بالادستی پارلیمنٹ کے ذریعے ہو گی اگر اس چیز کو کوئی نہیں سمجھ سکتا اور اپنے حلف کی پاسداری نہیںکرے گا تو سب کچھ عوام کے سامنے ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ اس بات کی بھی تحقیقات ہونی چاہیے کہ یہ کونسا انوکھا دبائو ہے جو صرف ایک شخص کے لیے استعمال ہو رہا ہے۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات