مملکت خداداد پاکستان کی استحکام اور دفاع کیلئے سیکورٹی فورسز کے جوانوں کی قربانیاں رائیگاں نہیں جائیںگی،عبدالقادربلوچ

پیر 17 جولائی 2017 16:41

مملکت خداداد پاکستان کی استحکام اور دفاع کیلئے سیکورٹی فورسز کے جوانوں ..
کوئٹہ۔17جولائی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 جولائی2017ء) ریاستوں اور سرحدی امور کے وفاقی وزیر جنرل (ر)عبدالقادربلوچ نے پشاور میں ایف سی کی گاڑی پر خود کش حملے کی مذمت کرتے ہوئے میجر جمال شیران کی شہادت پر رنج اور غم کا اظہار کر تے ہوئے کہا کہ دہشت گردی کے مکروہ جرائم میں ملوث عناصر کسی رعایت کے مستحق نہیں دہشت گردی کے خلاف جاری جنگ میں پاک فوج،فرنٹیئرکور ،پولیس ،لیویز اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کے جوانوں نے اپنی جانوں کے نذرانے پیش کرکے وطن عزیز میں بحالی امن کے لیے اپنا کردار بخوبی سرانجام دے رہے ہیں وفاقی وزیرجنرل (ر) عبدالقادر بلوچ نے کہا کہ شہدا ہمارے ماتھے کا جھومر ہیں شہدا کی لازاوال قربانیوں کی بدولت ماضی کے مقابلے میں کراچی،بلوچستان اور فاٹا میں امن وامان کی صورتحال میں نمایاں بہتری آئی ہے ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ مملکت خداداد پاکستان کی استحکام اور دفاع کیلئے سیکورٹی فورسز کے جوانوں کی قربانیاں رائیگاں نہیں جائیگی اور ان کی قربانیوں کی بدولت ملک کا مستقبل محفوظ ہوگا ،وفاقی وزیر جنرل (ر)عبدالقادر بلوچ نے غمزدہ خاندانوں سے گہری ہمدردی ظاہر کرتے ہوئے شہدا کی درجات کی بلندی اور پسماندگان کویہ ناقابل تلافی نقصان صبروحوصلے سے برداشت کرنے کی توفیق کے لیے دعا کی ۔

متعلقہ عنوان :