(ن) لیگ کو جمہو ریت عزیز ہے تو ومحاذآرائی اور ٹکرائو کی پالیسی کی بجائے اپوزیشن کا مطالبہ مان لیں’چوہدری سرور

پیر 17 جولائی 2017 16:41

(ن) لیگ کو جمہو ریت عزیز ہے تو ومحاذآرائی اور ٹکرائو کی پالیسی کی بجائے ..
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 17 جولائی2017ء) سابق گور نر پنجاب چوہدری محمدسرور سے تحر یک انصاف کی مر کزی رکن ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان کی ملاقات ‘ملک کی سیاسی صورتحال ‘پارٹی امور سمیت دیگر ایشوز پر بات چیت کی گئی ۔ تفصیلات کے مطابق تحر یک انصاف کے دونوں قائدین کے در میان ہونیوالی ملاقات کے دوران پانامہ جے آئی ٹی کی رپورٹ سے ملک میں پیدا ہونیوالے سیاسی حالات اور تحر یک انصاف کی مضبوطی کے حوالے سے آئندہ کیلئے مشاورت کی گئی اس موقعہ پر گفتگو کرتے ہوئے چوہدری محمدسرور نے کہا کہ پانامہ جے آئی ٹی میں حکمرانوں کی کر پشن مکمل طور پر بے نقاب ہو چکی ہے اور اس میں کوئی شک نہیں کہ وزیر اعظم کے پاس آئینی‘قانونی اور اخلاقی طورپر اپنے عہدے پر رہنا کا کوئی حق نہیں اور اگر (ن) لیگ کو جمہو ریت عزیز ہے تو ان کو چاہیے وہ ملک میں محاذآرائی اور ٹکرائو کی پالیسی اختیار کر نے کی بجائے اپوزیشن کے مطالبات کو تسلیم کر لیں ورنہ وہ اپنے او ر ملک کیلئے مزید مسائل پیدا کر یں گے جو کسی کے مفاد میں نہیں ہوگا ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ اگر ملک میں جمہو ریت کو کوئی نقصان ہوگا تواسکی ذمہ داری صرف اور صرف (ن) لیگ پر عائد ہوگی جبکہ فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ (ن) لیگ کے اقتدار کے دن پورے ہوچکے ہیں اور آنیوالی حکومت تحر یک انصاف کی ہوگی اور کر پشن کر نیوالے تمام لوگ جیلوں میں ہوں گے کیونکہ اس ملک کی ترقی اور خوشحالی کیلئے کر پٹ لوگوں کا احتساب لازم ہو چکا ہے ۔

متعلقہ عنوان :