جے آئی ٹی رپورٹ پر سماعت،
تازہ ترین : 1
جے آئی ٹی رپورٹ پر سماعت،

جے آئی ٹی رپورٹ پر سماعت،

ملکی سیاسی قیادت نے عدالت عظمیٰ کا رخ کرلیا

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 17 جولائی2017ء) سپریم کورٹ میں جے آئی ٹی کی رپورٹ پر سماعت کے موقع پر ملک کی سیاسی قیادت نے عدالت عظمیٰ کا رخ کرلیا،حکومتی واپوزیشن جماعتوں کے رہنما سپریم کورٹ پہنچے، سپریم کورٹ آنے والے حکومتی رہنمائوں میں سینیٹ میں قائد ایوان راجہ ظفر الحق، وزیر مملکت عابد شیر علی، وزیراعظم کے معاون خصوصی امیر مقام، وزیر مملکت مریم اورنگزیب اور دانیال عزیز سمیت دیگر شامل ہیں جبکہ اپوزیشن جماعتوں میں تحریک انصاف کے شاہ محمود قریشی، سینیٹر شبیر فراز، شفقت محمود، اعجاز چوہدری اور فواد چوہدری، مسلم لیگ (ق) کے سربراہ چوہدری شجاعت حسین اور راجہ بشارت، جماعت اسلامی کے سینیٹر سراج الحق اور لیاقت بلوچ، پیپلز پارٹی کے فیصل کریم کنڈی، چوہدری منظور اور مصطفی نواز کھوکھر، عوامی مسلم لیگ کے شیخ رشید احمد اور ایم کیو ایم کے فاروق ستاربھی سپریم کورٹ پہنچے۔

سپریم کورٹ میں سیاسی رہنمائوں کی آمد کے موقع پر گہما گہمی دیکھنے میں آئی۔

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

وقت اشاعت : 17/07/2017 - 16:35:45

متعلقہ عنوان :

اپنی رائے کا اظہار کریں