پاناما کیس:(ن) لیگی ایم پی اے کاوزیراعظم اورخاندان کی سلامتی کیلئے7بکروں کا صدقہ

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ پیر 17 جولائی 2017 15:50

پاناما کیس:(ن) لیگی ایم پی اے کاوزیراعظم اورخاندان کی سلامتی کیلئے7بکروں ..
فیصل آباد (اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔17جولائی2017ء) : مسلم لیگ(ن) کے ایم پی اے طاہر جمیل نے وزیراعظم اورخاندان پاناما کیس میں سرخرو ہونے کیلئے7 بکروں کا صدقہ دیا ہے، وزیراعظم نوازشریف اور خاندان کیلئے خیراور سلامتی کی دعائیں بھی کی گئیں۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق مسلم لیگ(ن) کے ایم پی اے طاہر جمیل نے ڈجکوٹ روڈ پر لیگی ایم پی اے کے دفتر میں7 بکروں کا صدقہ دیا۔

(جاری ہے)

اس موقع پر ایم پی اے طاہر جمیل نے شریف فیملی کے پاناما کیس میں سرخرو ہونے اور وزیراعظم محمد نواز شریف کی حکومت سے بلاؤں اور سختیوں کو دور کرنے کیلئے دعا بھی کروائی گئی۔ واضح رہے جب سے جے آئی ٹی نے پاناما کیس کی رپورٹ سپریم کورٹ میں جمع کروائی ہے۔تب سے ن لیگی کارکن اور ووٹرز وزیراعظم نوازشریف کی حکومت کے حوالے سے شدید پریشانی میں مبتلا ہیں کہ اگر وزیراعظم نوازشریف کو وزارت عظمیٰ سے ہٹا دیا گیا تو کہیں ملک میں ترقی کا سفر نہ رک جائے۔




متعلقہ عنوان :