پانا ما عملدر آمد کیس ،ْ شیخ رشید نے ججز کو جناب سپیکر کہہ دیا

مجھے اسمبلی میں بولنے نہیں دیا جاتا ،ْبعدمیں معذرت کرلی

پیر 17 جولائی 2017 16:26

پانا ما عملدر آمد کیس ،ْ شیخ رشید نے ججز کو جناب سپیکر کہہ دیا
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 جولائی2017ء) عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد نے پاناما عملدرآمد کیس کی سماعت کے دوران معزز ججز کو جناب اسپیکر کہہ دیا بعد میں معذرت کرلی ۔

(جاری ہے)

پیر کو جسٹس اعجاز افضل کی سربراہی میں جسٹس عظمت سعید شیخ اور جسٹس اعجازالاحسن پر مشتمل سپریم کورٹ کے پانا ما عملدر آمد بینچ نے سماعت کی ۔سماعت کے دور ان دلائل دیتے ہوئے جوش خطابت میں عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد نے معزز ججز کو جناب اسپیکر کہہ دیا اور پھر معذرت کرتے ہوئے کہا کہ مجھے اسمبلی میں بولنے نہیں دیا جاتا۔

متعلقہ عنوان :