ملک دشمن قوتوں کو ترقی ہضم نہیں ہو رہی، نوازشریف کو اقتدار سے الگ کرنے کی سازشیں ہو رہی ہیں، پیر صابر شاہ

پیر 17 جولائی 2017 16:22

ملک دشمن قوتوں کو ترقی ہضم نہیں ہو رہی، نوازشریف کو اقتدار سے الگ کرنے ..
ایبٹ آباد۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 جولائی2017ء) مسلم لیگ (ن) کے مرکزی نائب صدر سابق وزیراعلیٰ پیر صابر شاہ نے کہا ہے کہ ملک دشمن قوتوں کو پاکستان کی ترقی ہضم نہیں ہو رہی، دشمن قوتیں ترقی کے محرک محمد نوازشریف کو اقتدار سے الگ کرنے کیلئے طرح طرح کی سازشیں کر رہی ہیں، پانامہ ایشو کو بنیاد بنا کر ہمارے کچھ سیاستدان ملکی ترقی سے خائف عالمی طاقتوں کو تقویت دے رہے ہیں۔

(جاری ہے)

سوموار کو یہاں صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ جے آئی ٹی پہلے بھی متنازعہ ہو چکی ہے، پاکستان میں سی پیک کی وجہ سے ترقیاتی منصوبے جس تیزی سے مکمل ہو رہے ہیں ان کو دیکھتے ہوئے انصاف نظر آ رہا ہے کہ 2018ء میں بھی مسلم لیگ کو اقتدار میں آنے سے کوئی نہیں روک سکتا۔ پیر صابر شاہ نے کہا کہ یہی وہ بنیادی نقطہ ہے جس کی وجہ سے پاکستان کے اندرونی و بیرونی دشمن جو اس کی ترقی کے خلاف ہیں، طرح طرح کی سازشیں رچا رہے ہیں مگر وہ اپنی ان سازشوں میں کبھی بھی کامیاب نہیں ہوں گے۔

متعلقہ عنوان :