عدالت نے بہن کے دیور کو قتل کرنے والے ایبٹ آباد کے رہائشی ملزم سیف الله کی والدہ، بہن اور بھائی کو جیل بھیج دیا

پیر 17 جولائی 2017 16:22

عدالت نے بہن کے دیور کو قتل کرنے والے ایبٹ آباد کے رہائشی ملزم سیف الله ..
مانسہرہ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 جولائی2017ء) عدالت نے بہن کے دیور کو قتل کرنے والے ایبٹ آباد کے رہائشی ملزم سیف الله کی والدہ، بہن اور بھائی کو جسمانی ریمانڈ ختم ہونے پر جیل بھیج دیا۔ ذرائع نے بتایا کہ ملزم سیف الله ولد اسحق سکنہ ایبٹ آباد نے 28 سالہ نوجوان کو 19 مئی کو محلہ مفتی آباد ڈھیری میں اس وقت قتل کر دیا تھا جب وہ اپنی بہن کے گھر آیا ہوا تھا۔

(جاری ہے)

بہن مسماة زینب بی بی زوجہ محمد شبیر نے بتایا کہ اس کا دیور سدھیر نہ صرف اسے گالم گلوچ کرتا ہے بلکہ اسے مارپیٹ بھی کرتا ہے جس پر ملزم سیف الله نے سدھیر کے ساتھ توں تکرار کے بعد طیش میں آ کر پستول سے فائرنگ کر کے سدھیر کو موقع پر ہلاک کر دیا۔ موقع پر موجود افراد نے ملزم کو آلہ قتل سمیت گرفتار کر کے پولیس کے حوالہ کر دیا جس پر مقتول کے لواحقین نے ملزم سیف الله، اس کے بھائی عثمان پسر اسحاق، مقتول کی بھاوج مسماة زینب بی بی اور اس کی والدہ مسماة عابدہ بی بی ساکنان ایبٹ آباد پر قتل اور اعانت پر مقدمہ درج کرا دیا جس کے بعد تینوں ملزمان نے عبوری ضمانتیں کروا لی تھیں۔

مقامی عدالت نے ضمانتیں منسوخ ہونے پر تینوں ملزمان کا ایک روزہ جسمانی ریمانڈ دیا، ریمانڈ ختم ہونے پر تینوں ملزمان کو جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا گیا ہے۔

متعلقہ عنوان :