وزیراعظم کو ہٹانے والے دن میں خواب دیکھ رہے ہیں، ترقی کے عمل کو روکنا مخالفین کے بس کی بات نہیں، مرتضیٰ جاوید عباسی

پیر 17 جولائی 2017 16:18

وزیراعظم کو ہٹانے والے دن میں خواب دیکھ رہے ہیں، ترقی کے عمل کو روکنا ..
حویلیاں۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 جولائی2017ء) ڈپٹی سپیکر قومی اسمبلی مرتضیٰ جاوید عباسی نے کہا ہے کہ وزیراعظم کو ہٹانے والے دن میں خواب دیکھتے ہیں، ترقی کے عمل کو روکنا مخالفین کے بس سے باہر ہے، سازش کرنے والے ناکام ہوں گے، حلقہ کی خدمت فرض سمجھتے ہیں، انتخابی وعدے ہر صورت پورے کریں گے، جے آئی ٹی کا گند سپریم کورٹ میں صاف کر دیں گے۔

وہ گذشتہ روز حویلیاں کمیونٹی سنٹر میں منعقدہ تقریب سے خطاب کر رہے تھے۔

(جاری ہے)

مرتضیٰ جاوید عباسی نے کہا کہ سپریم کورٹ کی قائم کردہ جے آئی ٹی نے اپنے دائرہ اختیار سے باہر کام کیا، جو الزامات جے آئی ٹی میں وزیراعظم اور ان کے خاندان پر لگائے گئے ہیں وہ ہم چیلنج کریں گے اور سپریم کورٹ میں اپنا بھرپور دفاع بھی کیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ مخالفین سیاست کے میدان میں شکست کھانے کے بعد سپریم کورٹ کے پیچھے چھپ کر کردار ادا کرنا چاہتے ہیں جس کو مسلم لیگ (ن) ناکام بنائے گی، ملک کی ترقی کے منصوبوں کو 2018ء تک ہر صورت میں مکمل کریں گے، 2018ء میں اپنی کارکردگی کی بنیاد پر عوام کی عدالت میں پیش ہوں گے جہاں عوام ہمیں سرخرو کرے گی۔

متعلقہ عنوان :