وزیراعظم راجہ محمد فاروق حیدر کل ایک روزہ دورے پر میرپور آئینگے

پیر 17 جولائی 2017 16:18

میرپور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 جولائی2017ء) وزیراعظم آزادحکومت ریاست جموںوکشمیرراجہ محمدفاروق حیدرخان کل18 جولائی2017 کو ایک دن کے دورہ پرمیرپورتشریف لائینگے۔

(جاری ہے)

پروگرام کے مطابق وزیراعظم 10:30 بجے تعلیمی بورڈ کی تقریب تقسیم انعامات بمقام کشمیرہلٹن میرج ہال میں شرکت کرنے کے بعددوپہر 1:30 بجے تعلیمی بورڈ کی عمارت کا افتتاح کرنے کے بعد دن 2 بجے PWD ریسٹ ہائوس میںحلقہ سماہنی کا وفد راجہ خوشنود اعظم کی قیادت میں ،ضلعی صدرمسلم لیگ ن چوہدری عبدالمالک، سابق امیدواراسمبلی نذیرانقلابی اور مختلف عوامی وفود سے ملاقاتیں کریں گے اور سہ پہر 04 بجی واپس اسلام آباد روانہ ہوجائیں گے۔

متعلقہ عنوان :