پاکستان کونسل آن چائنہ کی جانب سے سی پیک کے حوالے سے سالانہ فورم کا انعقاد پرسوں کیا جائیگا

فورم کی مہمانان خصوصی قائمقام چینی سفیر لی جیان زائو اور پاکستان کی سیکرٹری خارجہ تہمینہ جنجوعہ ہونگی

پیر 17 جولائی 2017 16:18

پاکستان کونسل آن چائنہ کی جانب سے سی پیک کے حوالے سے سالانہ فورم کا ..
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 جولائی2017ء) پاکستان کونسل آن چائنہ کی جانب سے چین پاکستان اکنامک کوریڈور کے مسقبل اور متوقع چیلنجز کے حوالے سے سالانہ فورم کا انعقاد 19 جولائی 2017ء کو اسلام آباد میں کیا جائیگا۔ اس م فورم کے مہمانان خصوصی قائم مقام چینی سفیر لی جیان زائو اور پاکستان کی سیکرٹری خارجہ تہمینہ جنجوعہ ہونگی۔

اس کانفرنس کا مقصد چین پاکستان اکنامک کوریڈور کے مسقبل اور متوقع چیلنجز کو سمجھنا اور مستقبل کا لائحہ عمل تیار کرنا ہے۔ پاکستان کونسل آن چائنہ کے ڈائریکٹر سردار ہمایوں خان کا کہنا ہے کہ اس کانفرنس کے انعقاد کا مقصد یہ غور کرنا ہے کہ کس طرح پاکستان چین کی جانب سے شروع کیے گئے اس معاشی راہداری کے منصوبے سے بہتر طور پر فائدہ اٹھا سکتا ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے مزید کہا کہ ایسے فورمز اور دیگر طریقوں سے پاکستان اور چین کے مشترکہ مفادات کا تحفظ پاکستان کونسل آن چائنہ کا بنیادی مقصد ہے ۔ ایسے فورمز کے ذریعے معاشی راہداری کے حوالے سے منفی پراپیگنڈے کو ختم کرنے میں بھی مدد ملے گی۔ پاکستان کونسل آن چائنہ ایک غیر سرکاری تھنک ٹینک ہے جو کہ معاشی راہداری منصوبہ شروع ہونے سے ایک سال قبل 2012ء میں بنایا گیا تھا جس کا بنیادی مقصد خطے کی صورتحال کو سامنے رکھتے ہوئے پاک چین تعلقات میں بہتری کے لیے کوششیں کرنا ہے۔

متعلقہ عنوان :