چترال میں گرم چشمہ کے مقام پر مسافروین دریا چترال میں جاگری ، خاتون کی لاش اور چھ کو زخمی حالت میں نکال لیا

پیر 17 جولائی 2017 16:18

چترال میں گرم چشمہ کے مقام پر مسافروین دریا چترال میں جاگری ، خاتون ..
پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 جولائی2017ء) چترال میں گرم چشمہ کے مقام پر مسافروین دریا چترال میں جاگری ، خاتون کی لاش اور چھ کو زخمی حالت میں نکال لیا گیا ۔

(جاری ہے)

دیگرافراد کی تلاش جاری ہے پولیس کے مطابق آرکڑی سے چترال سٹی آنے والی مسافر وین گر م چشمہ کے مقام پر ڈرائیور سے بے قابو ہوکر دریا چترال میں جاگری ۔گاڑی میں سوار چودہ افراد دریا میں ڈوب گئے۔ امدادی ٹیموں اور مقامی لوگوں نے ایک خاتون کی لاش اور سات افراد کو زخمی حالت میں نکال لیا جبکہ باقی لاپتہ افراد کی تلاش جاری ہے۔ زخمیوں کو قریب ا سپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔زرائع کے مطابق تمام زخمیوں کی حالت خطر ے سے باہر بتائی جاتی ہے۔

متعلقہ عنوان :