پی ڈبلیو ڈی کے ملازمین کا تنخواہوں کی عدم ادائیگی کیخلاف احتجاجی مظاہرہ

دو ماہ سے ان کی تنخواہیں بند ہے جس کے باعث گھروں میں فاقے پڑے ہوئے ہیں مگرحکومت ٹس سے مس نہیں ہورہی،مظاہرین

پیر 17 جولائی 2017 16:18

پی ڈبلیو ڈی کے ملازمین کا تنخواہوں کی عدم ادائیگی کیخلاف احتجاجی مظاہرہ
پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 جولائی2017ء)پی ڈبلیو ڈی کے ملازمین نے تنخواہوں کی عدم ادائیگی کیخلاف احتجاجی مظاہرہ کیا،مظاہرے کے دوران ایک ملازم نے خودسوزی کی بھی کوشش کی۔ پی ڈبلیو ڈی کے ملازمین نے شامی روڈ پر واقع اپنے دفتر میں تنخواہوں کی عدم ادائیگی کیخلاف احتجاجی مظاہرہ کیا مظاہرین نے ہاتھوںمیں بینرز اٹھارکھے تھے جن پر ان کے مطالبات کے حق میں نعرے درج تھے۔

(جاری ہے)

ملازمین کا کہناتھا کہ دو ماہ سے ان کی تنخواہیں بند ہے جس کے باعث گھروں میں فاقے پڑے ہوئے ہیں مگرحکومت ٹس سے مس نہیں ہورہی ان کا کہناتھا کہ اعلی حکام کی جانب سے فنڈز نہ ہونے کی مجبوری ظاہر کی جارہی ہیں، یونین کے صدر گل جہان کا کہناتھا کہ محکمہ کے بارہ سو ملازمین کو ابھی تک تنخواہیں فراہم نہیں کی گئی ملازمین نے دفتر کی تالہ بندی کی بھی کوشش کی تاہم اعلی حکام کے منع کرنے پر نہیں کی گئی ، احتجاج میں شامل ایک ملازم شہباز نے خودسوزی کی بھی کوشش کی جسے دیگر مظاہرین نے روکا ۔